قطرنے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے عرب ملکوں کے الزام کی سختی سے تردیدکی

دبئی: قطر نے دہشت گردی کو فروغ دینے کے عرب ممالک کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس کی جنگ اسے تنہاکرنے والے ممالک سے کہیں زیادہ آگے ہے۔ قطر حکومت نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ دہشت گرد وں کی مالی اعانت کرنے سمیت کئی الزامات لگا کر اس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے والے ممالک میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس سے آگے ہے۔ قطر نے اپنے اوپر لگائے گئے عرب ممالک کے الزامات سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام الزامات قطعاًبے بنیاد ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات، یمن، لیبیا اور مالدیپ نے پیر کو قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ ان ممالک نے یہ قدم قطر کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے اور ایران سے اس کے تعلقات کے سلسلے میں اٹھایا ہے۔ سب سے پہلے بحرین نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد دیگر ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان ممالک نے قطر پر القاعدہ، دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اور اخوان المسلمون جیسے گروپوں کی حمایت کرنے اور خلیجی ممالک میں بدامنی پیدا کرنے کا الزام لگایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar rejects blockade denies terror allegations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply