قطر سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار بشرطیکہ۔۔۔۔

دوحہ:قطر نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم سے زمینی ناکہ بندی ختم کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے اس کی فضائی حدود کے مسئلے کو حل کروایا جائے۔ غیر ملکی ذرائع نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا اس حوالے سے یہ بھی کہا قطرسعودی عرب اور دیگر عرب ممالک سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے مگر یہ مذاکرات عالمی قوانین کے زیر تحت ہونے چاہیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب تک نہیں سمجھ پائے ہیں کہ ان ممالک کی قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باوجود اس کے کہ قطر نے غذائی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے نئے سمندری راستے کا انتخاب کرلیا ہے اورغذائی اشیاءکو عمان کی بندرگاہوں کو استعمال کرتے ہوئے حماد بندرگاہ پر لایا جارہا ہے،سعودی عرب کی طرف سے قطر کے واحد زمینی راستے کی ناکہ بندی کی وجہ خوراک کی کمی کا مسئلہ پیدا ہونے کے خدشات کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک میں رہنے والے قطری شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar ready to hold talk saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply