قطر کسی بھی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے:قطری وزیر دفاع

دوحہ: ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قطر کی فطرت اسپرنگ جیسی ہو گئی کہ جسے جتنا دباؤ وہ اتنا ہی اچھلتا ہے ۔اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ عرب ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ،بحرین اور مصر کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے مزید48گھنٹے کی مہلت دیے جانے کے جواب میں قطر نے اپنا موقف کچھ اور سخت کر لیا۔اس نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آنے والا۔اسی ضمن میںقطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے کہا کہ قطر کا محاصرے کرنے والے ممالک کی جانب سے ان کا ملک کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محاصرہ کرنے والے ممالک قطر حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے اس ناپاک اور مذموم مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان وجود میں آنے والا بحران فوجی مداخلت پر منتج نہیں ہوگا۔دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ قطر کو سعودی عرب کے ذریعہ فوجی چڑھائی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات کو آزادی بیان اور ارضی سالمیت کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر ان عرب ملکوں کے گروہ کے مطالبات یا الٹی میٹم کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہے کیونکہ یہ مطالبات بین الاقوامی قوانین کے سراسر منافی اور قطر کے قومی اقتدار اعلیٰ کے مکمل خلاف ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar ready to defend itself from gulf neighbours in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply