جبوتی اور ایریٹیریا سے قطر نے اپنے فوجی واپس بلا لیے

دوحہ: قطر نے جبوتی اور ایر یٹریا کے درمیان سرحد سے اپنے فوجی واپس بلالئے ہیں جہاں خلیجی ریاست سرحدی تنازعہ میں ثالث کے بطور کام کررہی تھی۔ قطری وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے فوج واپس بلائے جانے کی وجہ تونہیں بتائی مگر یہ قدم ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب قطر کا اپنے بڑے پڑوسی عرب ممالک کے ساتھ بہت بڑا سفارتی جھگڑا حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرلئے تھے کہ وہ اسلامی انتہا پسندی اور ایران کی حمایت کررہی ہے۔
جس کی قطر سختی سے تردید کرتارہا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ” قطر دوستانہ اور برادرانہ ممالک کے درمیان بحرانوں اور تنازعات کو سلجھانے میں غیر جانب دار سفارتی ثالث رہا ہے اور بین الاقوامی برادری میں اپنا رول نبھاتا رہے گا۔ وزارت نے یہ نہیں بتایا ہے کہ کتنے فوجی واپس بلائے گئے ہیں۔ قطر نے جبوتی حکومت کو فوجی واپس بلانے کی خبر دے دی ہے سعودی مملکت والے میڈیا نے خبر دی ہے کہ جبوتی حکومت نے قطر میں اپنے سفارتخانہ کا عملہ کم کردیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar pulls all its troops from djibouti eritrea border amid gulf crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply