امریکہ سے تجارتی جنگ میں قطر اردوغان کے ساتھ ، ترکی میں 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ

جدہ: قطر نے ترکی کی کرنسی لیرا میں بھاری گراوٹ اور ترکی اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ کے خلاف عمل کرتے ہوئے ترکی کی مالی منڈیوں اور بینکوں میں 15بلین ڈالر ڈالنے کا وعدہ کیا۔

یہ معاہدہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان انقرہ میں ہوئی گفتگو کے بعد کیا گیا۔اقتصادیات پر اردوغان کے بڑھتے اثر و رسوخ پر تشویشات اور زبردست افراط زر کے باوجود شرح سود میں اضافہ سے انکار کے باعث اس سال ڈالر کے مقابلہ میں لیراکی قدر میں40فیصد کمی واقع ہوگئی۔

گذشتہ ہفتہ ترکی میں سلامتی کے حوالے سے الزامات میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری پر ترکی سے تنازعہ ہوجانے کے باعث امریکی صدر نے ترکی سے درآمد کیے جانے والے اسٹیل اور المونیم اور اس کی مصنوعات پر بھاڑا دوگنا کر دیا تھا۔

جواب میں اردوغان نے امریکی الیکٹرانک مصنوعت کا بائیکاٹ کر دیا تھا اور امریکہ کی دیگر درآمدا ت پر ٹیرف میں زبردست اضافہ کر دیا۔ ترکی اور قطر گہرے اقتصادی و سیاسی شراکت دار ہیں۔ قطر نے ترکی میں20بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور ترکی امارت کے سب سے بڑے ایکسپورٹروں میں سے ایک ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatar defies trump bails out turkey with 15bn investment pledge in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply