امریکہ ڈیموکریٹک یونین پارٹی کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا:امریکی خارجہ ترجمان

واشنگٹن:ترک صدر رجب طیب اروغان کے امریکہ سے یہ کہنے کے، کہ وہ ترکی یا شامی کردوں کے شامی کرد جمہوری حزب اتحادمیں سے کسی ایک کی حمایت کرے، ایک ہفتہ بعد امریکہ نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ سیرین کردش ڈیموکریٹک یونین پارٹی کو وہ دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا۔امریکی وزارت خارجہ میںترجمان جان کربی نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ جیس کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اسے دہشت گرد تنظیم نہیں مانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے واقف ہیں اور سمجھتے ہیںکہ ترکی ڈ یموکریٹک یونین پارٹی کو ایک دہشت گرد کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ انتہائی گہرے دوست بھی ہر بات پر متفق نہیںہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے بعد کرد لڑاکوں کو سب سے زیادہ کامیابی مل رہی ہے۔اردوغان نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اتحاد کے امریکی سفیر بریٹ مک گورگ کے کرد کنٹرول والے شمالی شام کے دورے کی مذمت کی۔اور کہا کہ ترکی کی امریکہ کے ساتھ شراکت کی نوعیت پر اس دورے سے ترکی میں عدم اعتماد کی فضا پید اہو گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pyd not a terrorist organization us repeats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply