روسی صدر کی ایرانی ہم منصب روحانی سے ملاقات ، علاقائی مسائل حل کرنے میں مشترکہ کوششوں کو سراہا

تہران:روسی صدر ولادیمیر پوتن ایران اور آذر بائیجان کے رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران کے دارالخلافہ تہران پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے اور اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچنے والے آذاربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سمیت دیگر اعلیٰ ایرانی عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ان دونوں صدور نے ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے بھی شرف ملاقات حاصل کیا ۔ملاقات کے دوران علاقائی و عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پوتین ،علیوف اور روحانی نے خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ جبکہ روحانی نے روسی صدر کے ساتھ علیحدہ ملاقات میں جوہری معاہدہ، خطے کے مسائل اور شام کے اہم مسئلے پر سیر حاصل گفتگو کی۔
روس، ایران اور آذربائیجان کے دوسرے سہ فریقی اجلاس میں تینوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ، خطے کی تازہ ترین صورت حال، شمال جنوب کوریڈور منصوبے کو آگے بڑھانے اور جامع ایٹمی معاہدے پر عملدر آمد کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بعد ازاں حسن روحانی اور الہام علیوف کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میںپوتن نے کثیر ملکی جوہری معاہدے سے باہر ہونے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ کے پیش نظربین الاقوامی برادری کو تلقین کی کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت میں کھڑی ہو جائے۔
پوتن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور روس نے نہ صرف شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دیا بلکہ اس بحران کو دور کرنے کے لیے پر امن مذاکراتی عمل میں بھی کامیابی حاصل کر کے جنگ زدہ ملک میں سیاسی تصفیہ کی راہ ہموار کی۔

Title: putin visits iran praises joint efforts in solving regional issues in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply