روسی سفیر کا قتل روس۔ ترکی تعلقات خراب اور شام میں امن عمل سبوتاژ کرنے کی سازش: پوتن

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آج کہا کہ ترکی میں روسی سفیر آندرے کارلوف کا قتل روس اور ترکی کے تعلقات کو بگاڑنے اور شام میں امن کے عمل کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے۔
مسٹر پوتن نے سرکاری ٹیلی ویژن پر یہ بات کہی۔ حملے کے بعد انہوں نے کریملن میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی دی کہدنیا میں تمام روسی سفارت خانوں کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ حملہ آور کو کس نے ایسا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بھی روسی سفیر پر ہوئے حملے کے بعد صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ حملہ ان لوگوں کی طرف سے اشتعال دلانے والی کارروائی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ کے مطابق سفیر کارلوف کو اس وقت گولی ماری گئیجب وہ ایک پروگرام میں تقریر کر رہے تھے۔ گولی لگنے کے بعد انہیں نازک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Putin says turkey ambassador murder is ploy to wreck syrian peace process in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply