شام کو بہت جلد دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائے گا:پوتن

ماسکو:(رائٹر)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ شام کو دہشت گردوں سے جلد ہی آزاد کرالیاجائے گا۔ مسٹر پوتن نے کل کہا کہ شام میں امن و امان قام کرنے کا عمل مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہاہے حالانکہ اس میں اب بھی کئی مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں امن و امان قائم کرنے کیلئے وہاں کے سبھی قبائلی گروپوں کے نمائندوں کو مذاکرات میں شال کئے جانے کی تجویز ہے۔ قابل غور ہے روسی فوج نے حال ہی میں کہاتھا کہ شامی علاقہ کے آٹھ فیصد سے بھی کم حصہ پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا کنٹرول برقرار ہے۔
مجموعی طور پرشامی فوج روسی طیاروں کی مدد سے ملک کے بیشتر حصوں کو داعش کے قبضہ سے بازیاب کراچکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Putin says terrorists to be defeated soon in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply