اردوغان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روحانی اور پوتین کی مبارکباد

استنبول: روسی صدر ولادمیر پوتین اور ایران کے صدر حسن روحانی نے رجب طیب اردوغان کو ملک کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔صدارتی ویب سائٹ پر جاری ایک تحریری بیان میں روحانی نے لکھا کہ ”میں آپ کو (اردوغان) آپ کی شاندار کامیابی پر خوشی و مسرت اور صدق دلی سے مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اظہار امید کیا کہ ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترک عوام کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

مسٹر پوتین نے اپنے پیغام تہنیت میں کہا کہ ووٹنگ کا نتیجہ زبان بے زبانی سے چیخ چیخ کر اردوغان کی زبردست سیاسی گرفت اور عوامی حمایت کا اظہار کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Putin rouhani praise erdogans success in snap elections in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply