امریکہ نے اب شام پر حملہ کیا تو عالمی سطح پر افرا تفری مچ جائے گی:روس کا انتباہ

ماسکو: روسی صدر ولادمیر پوتین نے انتایہ دیا ہے کہ اگر مغرب نے شام پر مزید حملے کیے تو دنیا بھر میں اتھل پتھل مچ جائے گی۔پوتین نے مشتبہ زہریلی گیس حملے کی جوابی کارروائی کے طو ر پر شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملوں کے بعد صدر ایران حسن روحانی سے ٹیلی فونی گفتگو میں یہ انتباہ دیا۔
کریملین سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ پوتین اور روحانی اس پ متفق ہیں کہ مغرب کے حملوں سے سات سال سے جاری تنازعہ کا،جس میں نصف ملین سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے، سیاسی حل نکلنے کے امکانات معدوم ہو گئے۔
دوران گفتگو خاص طور پر ولادمیر نے اس پر زور دیا کہ اگر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی میں ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو بین الاقوامی تعلقات میں افرا تفری مچ جائے گی۔

Title: putin predicts global chaos if west hits syria again | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply