روس، جرمنی اور فرانس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شدت لانے کا عہد کیا

ماسکو:روس، جرمنی اور فرانس کے لیڈروں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی تیز کرنے کیلئے فون پر بات چیت کی ہے۔ روس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو سینٹ پیٹرس برگ میں ہوئے بم حملے کے بعد تینوں ممالک کے لیڈروں نے کل دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس حملے میں 14 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ تینوں لیڈروں نے یوکرین کے حالات پر بھی بات چیت کی۔ ان لیڈروں نے دہشت گردی سے لڑنے میں دہشت گردی کے حوالے سے اعدا و شمار کے تبادلہ میں بھی تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ ان لیڈروں نے یوکرین کے معاملہ پر باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Putin merkel and hollande discuss anti terrorism data exchange kremlin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply