ترکی۔روس تعلقات استوار کرنے کے لیے پوتین اور اردوغان میں ٹیلی فونی تبادلہ خیال

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ترکی کے صدر طیب اردوغان نے ٹیلی فونی گفتگو میں شام میں جاری تشدد اور روس و ترکی تعلقات میں بہتری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی حکومت کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر ہوئی بات چیت میں شام میں جاری تشدد کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں اضافہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روس کی حکومت نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے استنبول میںہونے والی عالمی توانائی کانفرنس میں ملاقات کرنے کی بھی توثیق کی ۔دونوں نے ترکش اسٹریم اور اکویو جوہری توانائی پلانٹ پراجکٹوں پر عمل آوری نیز دو طرفہ اقتصادی تعلقات بحال کرنے کی باہمی تمنا کا بھی اعادہ کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Putin erdogan discuss syria russia turkey ties in phone talks kremlin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply