ٹرمپ کے خلاف دستاویزات کوروسی صدر پوتن نے فرضی بتایا

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سبکدوش ہونے والے اوباما انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جھوٹے الزام لگا کر انہیں کمزور بنانے کی جستجو میں ہے۔
مسٹر پوتن نے کل یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے خلاف پیش کی گئیں دستاویزات نو منتخب صدر ٹرمپ کی پوزیشن کو کمزور کرنے کی سمت میں کی جا رہی اوباما انتظامیہ کی کوششوں کاجزو ہیں۔
مسٹر پوتین نے ماسکو کے ایک ہوٹل میں مسٹر ٹرمپ کے بارے میں غلط سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات کو فرضی قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے متعلق حکم دینے والے ’طوائف سے بھی بدتر‘ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Putin dismisses donald trump dossier claims as rubbish in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply