خفیہ اطلاعات سے مطلع کرنے کے معاملہ میں پوتین نے ٹرمپ کا دفاع کیا

ماسکو:دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش )کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے حوالے سے روس کے ساتھ خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے کے الزام کا سامنا کررہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع کرتے ہوئے روسی صڈر ولادیمر پوتن نے بھی ان الزامات کو بے بنیاد بتایا۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاووریو اور واشنگٹن میں روس کے سفیر سرگئی کسلیک سے گزشتہ ہفتے اوول آفس میں ملاقات کی تھی اور ان کے بے حد خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا تھا کہ داعش دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کےلئے پورٹیبل کمپیوٹروں کا استعمال کرسکتا ہے۔
امریکہ صدر ٹرمپ نے ان الزامات سے انکار کیا تھا اور اب مسٹر پوتن نے بھی اس سے انکار کیا ہے۔مسٹر پوتن نے کہا کہ اگر امریکی کانگریس اور سینیٹ درخواست کریں تو وہ اس میٹنگ کی ریکارڈنگ جاری کردیں گے۔اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ پر روس کے ساتھ آئی ایس کو لے کر خفیہ اطلاعات اشتراک کرنے کی بات بکواس ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

Title: putin defends trump on secret sharing scandal in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply