شمالی کوریا کا جوہری تجربات کرنا قابل مذمت، مگر حل مذاکرات سے ہی نکالا جائے: روسی صدر پوتن

سوچی:(رائٹر)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی ٹسٹ کی مذمت کرتے ہیں لیکن کوریائی جزائر میں پیدا ہوانے والے بحران کا حل گفت و شنید سے نکالنا ضروری ہے۔
مسٹر پوتن نے کل یہاں ایک تقریب میں صحافیوں سے کہا-”ہم شمالی کوریا کے نیوکلیائی تجربہ کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس بحران کا حل بات چیت سے ہونا ضروری ہے“۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو الگ تھلگ کرنا اور اس کے خلاف کارروائی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
قابل غور ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی کے باوجود شمالی کوریا لگاتار نیوکلیائی ٹسٹ کررہاہے اور اس دوران امریکہ کے ساتھ ان کے تعلقات میں کافی تلخی آگئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Putin calls for dialogue on north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply