صومالی فورسز نے باغیوں کے قبضہ سے قندالاہ شہر چھڑا لیا

قندالہ(صومالیہ): اقوام متحدہ کی حمایت والی صومالی حکومت کے وفادار فوجیوں نے اس بندر گاہی شہر قندالہ کو آج باغیوں کے کنٹرول سے آزاد کرلیا۔ یہ باغی دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے وفادری کا اعلان کرچکے ہیں۔ یہ اطلاع رائٹر کے ایک عینی شاہد نے دی ہے۔ پلاننگ کے وزیر شہر حاجی فرح نے قندالہ بندر گاہ میں رائٹر کو بتایا کہ ہم نے شہر پر پھر سے قبضہ کرلیا ہے جو ایک ماہ سے باغیوں کے قبضہ میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بندر گاہ ہمارے پاس ہے داعش کے لڑاکے مقابلہ کئے بغیر پہاڑوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Puntland forces recapture qandala from is militants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply