آسٹریلیا میں سر عام مشہور پنجابی گلوکار کو زندہ جلا دیا گیا

ملبورن: ایک 29سالہ ہند نژاد بس ڈرائیور کو،جو آسٹریلیا میں ایک مشہور پنجابی گلو کار بھی تھا،آسٹریلیا کے برسبن شہر میں مسافروں کی نظروں کے سامنے آتش گیر مادہ ڈال کر زندہ جلا دیا گیا۔
موصول اطلاع کے مطابق من میت شرما عرف من میت علی شیربرسبن سٹی کونسل کی بس چلا رہا تھا کہ ایک 48سالہ شخص نے اسے نشانہ بنا کر اس کے اوپرآگ بن کر بھڑک اٹھنے والا آتشگیر مادہ انڈیل دیا۔ جس سے ڈرائیور نے موقع پر ہی دم توڑدیا۔
بس میں سوار کئی مسافر یہ دردناک منظر دیکھ کر جان بچا کر پچھلے دروازے سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ اس آگ سے بس میں موجود سواریوں کو بھی ڈرائیور کے جلنے کے دھوئیں سے جی مالش کرنے لگا اور انہیںبھی اسپتال پہنچایا گیا۔حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjabi singer burnt to death in brisbane in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply