پاکستان پڑوسی ملکوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے: امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے اسلام آباد میں اپوزیشن کے مجوزہ احتجاج کو اس کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ وہاں جمہوری عمل کی حمایت کرتا ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اسلام آباد میں حکومت کے خلاف منعقد کئے جانے والے مظاہرے کو اس کا اندرونی معاملہ بتانے کے ساتھ ہی کہا کہ امریکہ پرامن احتجاج کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کے کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس میں مارے گئے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے لئے اسے پڑوسی ممالک پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ptis protest and demand for pms resignation are pakistans internal matter in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply