بحرین میں معروف شیعہ لیڈر کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران کفن پوش مظاہرہ

منامہ :بحرین میں بحرینی عوام کے روحانی پیشوا اور ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کے موقع پر عوام نے ان کی حمایت میں کفن پوش مظاہرہ کیا ہے جس میں عوام کی کثیر تعداد کفن پہنے بحرین کی سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ کفن مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت گزشتہ طویل مدت سے شہریوں پر ظلم وستم ڈھا رہی ہے اور اب ہم متحد ہو کر آل خلیفہ کی جانب سے کئے جانے والے ہر ظلم کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
کفن پوش مظاہرین کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کو امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بے گناہ شہریوں پر گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ظلم و تشدد کر رہی ہے۔ مظاہرین نے اپنی تحریک کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو سلب کر کے ان پر جھوٹا مقدمہ قائم کررکھا ہے جس کے بعد الدراز علاقے میں بحرینی عوام کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

Title: protests in bahrain on the eve of expected verdict issuance against prominent shiite leader | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply