لاس اینجلس میں گروہی تصادم، تین افراد زخمی

لاس اینجلس:امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک سفید فام نسل پرست گروہ کے کارکنوںاور ان کے مخالفین کے درمیان تصادم ہو گیا جس میں خنجر زنی کی وارداتوں تین افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق تصادم اتوار کو لاس اینجلس کے نزدیک واقع شہر اینا ہائیم میں ہوا جہاں معروف تھیم پارک ‘ڈزنی لینڈ’ واقع ہے۔ایناہائیم پولیس کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ تصادم سفید فام نسل پرست گروہ ”کو کلکس کلین“(کے کے کے)کے حامیوں اور ان کے مخالف مظاہرین میں ہوا ۔ تشدد اس وقت پھوٹ پڑا جب کے کے کے گروہ کے چھ مشتبہ احتجاجی مارچ کے لیے پیر سون پارک پہنچ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ‘کو کلکس کلین’ کے مخالف مظاہرین سے ہے جن میں سے ایک شخص کو نسل پرست تنظیم کے ایک پرچم بردار رکن نے نوکیلے سرے والے ڈنڈے کے وار سے زخمی کیا۔دیگر دو افراد نسل پرست تنظیم کے کئی ارکان کے لاتوں اور گھونسوں کا نشانہ بننے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں جب کہ انہیں مبینہ طور پر چاقووں کے زخمی بھی آئے ہیں۔علاقہ پولیس نے 13افراد کو گرفتار کر لیا جن میںکلین کے چھ کارکن اور سات مخالف مظاہرین شامل ہیں۔ ان کے خلاف ہلاکت خیز ہتھیاروں سے حملے کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protesters clash in anaheim 3 injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply