عراق میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ کو نذر آتش کر دیا

بغداد: عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں درجنوں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ پر حملہ کر دیا اور توڑ پوھڑ مچانے کے بعد اس کی عمارت کو نذر آتش کر دیا۔حملے سے پہلے ہی مشتعل مظاہرین کا جارحانہ رویہ دیکھ کر قونصل خانہ کے عملہ کے اراکین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

بعدا زاں وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ عراق کی وزارت خارجہ نے ایرانی قونصل خانہ پر حملہ کی شدت سے مذمت کی اور کہا کہ یہ حرکت ناقابل قبول ہے ۔

اور سفارتی مشنوں کی قومی مہمان نوازی کے منافی ہے۔محجوب نے مزید کہا کہ سفارتی مشن کو نشانہ بنانے سے عراق کے مفادات اور دیگر ملکوں سے اس کے تعلقات پر ضرب لگے گی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protesters burn iranian consulate in iraqs basra in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply