پاکستان میں قید کلبھوشن جادھو کی ماں، بیوی سے بدسلوکی کے خلاف امریکہ میں مظاہرہ

واشنگٹن : پاکستانی جیل میں سزائے موت کے منتظر ہندوستانی قیدی کلبھوشن جادھو کی والدہ اور بیوی کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد ان کے ساتھ پاکستانی حکام کی بدسلوکی کے خلاف یہاں ہند، افغان اور بلوچ نژاد امریکیوں نے پاکستانی سفارت خانہ کے باہر زبردست مظاہرہ کیا اور ’پاکستان مردہ باد ‘ اور ’پاکستانیوں شرم کرو شرم کرو‘کے نعرے لگائے۔
یخ بستہ ہواؤں اور خون منجمد کر دینے والی سردی کے باوجود مظاہرین بڑی تعداد میں وہاں پہنچے اور پاکستانی سفارتی اہلکاروںکو تحفہ میں دینے کے لیے اپنے ساتھ سینڈلیں لائے۔
امریکن فرینڈس آف بلوچستان ، جس کے پرچم تلے یہ مظاہرہ ہوا،کے بانی احمر موستیخان نے کہاکہ کلبھوشن جادھو پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلا کر بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protest outside pak embassy in us against jadhavs family treatment in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply