مسجد نبوی کی چھت پر اعتکاف میں بیٹھنے والے10ہزارافراد کے لیے انتظامات شروع

مدینہ: ماہ صیام کے آخری ایام میں مسجد نبوی کی چھت پر 10ہزارمعتکفین کے قیام کے لیے زبردست انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس سال ماہ رمضان میں جو وسط مئی میں ہوں گے ،معتکفین کو مسجد نبوی کی چھت پر ہی اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
مسجد کے فرش کو صرف نماز کے لیے مخصوص کرکے چھت پر اعتکاف کا بندوبست کرنے کے لیے امیر مدینہ اور مدینے میں حج کمیٹی کے چیرمین شہزادہ فیصل بن سلمان نے کمیٹی کی سفارشات کو منظور کر لیا۔مدینہ مین ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے کچھ مہمانوں کی سامان سمیت مسجد نبوی میںآمد اور اپنا سامان اعتکاف کے لیے ہدایات کی خلاف ورزی میں انہیں نامنا سب جگہوں پر رکھ دینے سے ہونے والی پریشانیاں دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس سے قبل حرمین شریفین کے منتظمین نے حرم شریف مکہ میں اعتکاف میں بیٹھے کی نیت کرنے والوں کے لیے آن لائن اندراج شروع کیا تھا۔حرم شریف میں باب شاہ فہد علاقہ کی بیسمنٹ کو اعتکاف کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prophets mosque to accommodate 10000 for itikaf on rooftop in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply