مدینہ میں استقبال رمضان ومعتمرین کی تیاریاں زور شور سے جاری

مدینہ: مدینے میں ماہ صیام کی آمد کے موقع پر مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے ہر قسم کی وہ تیاریاں کی جارہی ہیں جو اس ماہ کے احترام اور اس ماہ کے دوران عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے معتمرین کو آرام و تمام تر سہولتیں بہم پہنچائے جانے کے لیے ضروری ہیں۔
مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان ان تما م انتظامات کا جائزہ بھی لیتے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ یہ تمام تیاریاں اور انتظامات حضور پاک ﷺ کے شہر ، شہر کے تقدس اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے دلوں میں اس شہر کی اہمیت و حیثیت کے شایان شان ہونے چاہئیں۔
یہ حکومتی ادارے شہریوں ، معتمرین بشمول مدینہ کے سکریٹریٹ ، محکمہ صحت عامہ، محکمہ ٹریفک، واٹر کمپنی اور حرمین شریفین کی منتظمہ کمیٹی سے راست رابطہ کیے ہوئے ہیں۔مدینہ کے مئیر نے کہا کہ ہم معتمرین اور تمام شہریوں کی ہر معاملہ میں پوری فراخدلی سے خدمت کریں گے لیکن صرف پانی کے معاملہ میں ہر شخص سے استدعا ہے کہ وہ اسے ضائع نہ کریں کیونکہ یہ ان معاملات میں سے ایک ہے جن کی مذہب اسلام اجازت نہیں دیتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: prophets city is ready for ramadan surge in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply