طالبان لیڈر کو باڈی گارڈ نے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا،فوجی کارروائی میں 7باغی مارے گئے

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں ایک بڑے طالبانی لیڈر کواسی کے ذاتی محافظ تن نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بدھ کے روز افغان فوج کی 201ویں سیلاب کو نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ طالبان میں شامل ہونے کی دعوت دینے والے مولوی گل محمد عرف شیخ صاحب کو الیشینگ ڈسٹرکٹ میں انہی کے باڈی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مولوی گل محمد کے سیکورٹی گارڈ نے واردات انجام دینے کے عد خود کو سلامتی دستوں کے حوالے کر دیا۔

اسی دوران موصول اطلاع کے مطابق گذشتہ24گھنٹے میں افغان فوج کی جنوب مشرقی غزنی اور جنوبی زبول صوبوں میں کی گئی علیحدہ فضائی کارروائیوں میں کم از کم7طالبان مارے گئے۔

باخبر فوجی زرائع نے بتایا کہ غزنی فضائی حملوں میں 3طالبان ہلاک ہوئے جبکہ زبول صوبہ ے نوبہار ڈسٹرکٹ میں 4طالبان ہلاک ہوئے۔

حکومت مخالف مسلح انتہاپسندوں بشمول طالبان نے مولوی گل محمد اور فضائی حملوں میں سات طالبان کی ہلاکت پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیںکیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prominent taliban leader shot dead by his own security guard in laghman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.