امریکہ میں حادثہ کی شکار اسکولی بس کا ڈرائیور نشہ میں نہیں تھا: پولس حلف نامہ

واشنگٹن: امریکہ کے ٹینیسی صوبے کے چٹّانوگا میں پرائمری اسکول کے طالب علموں کو لے جا رہے بس حادثہ کیس کا اہم ملزم بس ڈرائیور حادثے کے وقت کسی طرح کے نشہ میں نہیں تھا۔اس حادثے میں چھ بچوں کی موت ہو گئی تھی۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں داخل حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ بس ڈرائیور جان تھونی ڈبلیوپیر کو 35بچوں سے بھری بس کو لے کر جا رہا تھا کہ بس سڑک سے پھسل گئی اور ایک درخت اور ٹیلی فون کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں چھ معصوم بچوں کی موت ہو گئی۔حادثے کے بعد ڈرائیور کے جسم سے لیے گئے نمونوں کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اس وقت اس نے کسی طرح کا نشہ نہیں کیا ہوا تھا۔
اس حادثے میں 23 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا مقامی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ زخمیوں میں تین بچوں کی حالت نازک ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ کل ہوا اور حادثے کے سلسلے میں ڈرائیور سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Probe finds driver was not drunk in us bus crash that killed 6 chlidren in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply