شہزادہ ولیم نے یروشلم میں اپنی پردادی کی قبر کی زیارت کی

یروشلم: برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے جمعرات کی صبح اپنے تاریخی شاہی دورے کے آخری روز یروشلم میری مگدالنے چرچ میں ایک راسخ العقیدہ روسی پادری کے ساتھ عبادت کرنے سے قبل اپنی پر دادی شہزادی ایلیس کی قبر پر حاضری دی۔

ڈیوک آف کیمبرج کے دورہ یروشلم کی اردن، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے پانچ روزہ دورے میں سب سے زیادہ دھوم رہی۔اس دورے کو بڑی سمجھ بوجھ کے ساتھ ایک غیر سیاسی دورہ بنایا گیا تھا۔

اس دورے کے دوران شہزادہ ولیم اسرایلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اپنے الفاظ اور عمل میں نہایت درجہ محتاط رہے تاکہ دورے سے نہ تو کوئی بدمزگی پیدا ہو اور نہ ہی کوئی تنازعہ کھڑا ہو۔شہزادہ ولیم نے اپنے دورہ کا آغاز یروشلم میں جبل زیتون سے پرانے شہر کا نظارہ کر کے کیا۔

اس کے بعد وہ نزدیک ہی واقع اپنی پر دادی کی قبر پر گئے۔جنہون نے یہودیوںکے قتل عام کے دوران یہودیوں کو بچایا تھا اور جن کی وصیت تھی کہ ان کے باقیات جبل زیتون کی وادی میں واقع الجشیمانی کے چرچ سینٹ میری میگدکن میں دفن کیے جائیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prince william tours jerusalem on final day of royal visit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply