برطانیہ کے شہزادہ فلپ کے کولہے کے جوڑ کی سرجری آج

لندن: ملکہ ایلزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کی بدھ کے روز کنگ ایڈورڈ ہفتم اسپتال میں کولہے کے جوڑ کا آپریشن کیا جارہا ہے۔بکنگھم پیلیس کے مطابق وہ جب مناسب سمجھے کا کوائف سے آگاہ کرتا رہے گا۔
لیکن یہ بہرحال نہیں بتایاگیا کہ سرجری کی نوعیت کیا ہے۔96سالہ شہزادہ کچھ ہفتوں سے کولہے میں درد کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ جس کے باعث وہ کئی پروگراموں میں خاندان کے افراد کے ساتھ شرکت نہیں کر سکے۔
وہ ایسٹر کے موقع پر چرچ میں بھی شاہی گھرانے کے دیگر افراد کے ساتھ شامل نہیں ہو سکے۔فلپ نے مئی میں شاہی ذمہ داریوں کو خیرباد کہہ دیا تھالیکن کئی موقاع پر وہ ملکہ کے ساتھ نظر آئے۔
ملکہ ایلزبتھ اور شہزادہ فلپ نے حال ہی میں اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ منائی ہے۔

Title: prince philip faces hip surgery | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply