اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر پرامن طریقے سے رہنے کا حق ہے: شہزادہ محمدبن سلمان

ریاض : سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو ان کی اپنی سرزمین پر پر امن طریقہ سے رہنے کا استحقاق حاصل ہے۔ سیاسی و سفارتی حلقوں میں امریکی میگزین دی اٹلانٹک کو دیے گئے انٹرویو میں شہزادہ بن سلمان کے اس خیال کو سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی قربت کی کھلی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
انٹرویو کے دوران اس استفسار پر کہ کیا ان کے خیال میں یہودیوں کو کم ااز کم اپنی آبائی سرزمیں پر یہودی ریاست شکیل دینے کا حق ہونا چاہیے بن سلمان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کا اپنی زمین پر حق ہے۔ لیکن ہمیں سبھی کے لیے استحکام اور معمول کے مطابق تعلقات ہونا یقینی بنانے کے لیے امن معاہدہ کرنا چاہیے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔اس کا برسوں سے یہ موقف ہے کہ تعلقات میں بہتری کا تمام تر دارومدار 1967کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں قبضہ کی گئی عرب علاقوں سے،جنہیں فلسطینی مستقبل کی ریاست کا حصہ کہتے ہیں، اسرائیلی انخلا پر ہے۔
شہزادہ بن سلمان نے مزید کہا کہ ”ہمیں یروشلم میں بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطینی عوام کے حقوق کے حوالے سے سخت تشویش ہے۔ہمیں صرف انہی دو معاملات سے دلچسپی ہے ۔
باقی ہمیں کے خلاف کوئی اعتراض نہیں ہے۔ کون کہاں رہنا چاہتا ہے ۔کیسی ریاست بنانا چاہتا ہے ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prince mohammad bin salman says israelis have right to their own land in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment