مدینہ منورہ میں دہشت گردانہ حملہ پر شہزادہ چارلس نے گورنر شہزادہ فیصل کے نام پیغام ہمدردی ارسال کیا

مدینہ: پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کے نام اپنے ایک پیغام میں بڑے خلوص سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ سلطنت برطانیہ مقدس شہر میں دہشت گردانہ حملہ کے خلاف مملکت کے موقف کی تائید و حمایت کرتی ہے۔
چارلس نے لکھا کہ مدینہ میں ہوئتے اس دہشت گردانہ حملہ کا سن کر انہیں نہایت قلق ہوا اور میں آپ کو ایک پیغام کے توسط سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مدینہ منورہ میں حملہ حد سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔
شہزادہ چارلس نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مملکت نے جو جنگ چھیڑ رکھی ہے وہ قابل صدہ ستائش ہے۔ میری دعائیں او ر خیر اندیشی آپ اور آپ کے والد محترم و خادم حرمین شریفین کے ساتھ ہیں ۔شہزادہ فیصل نے جواباً شہزادہ چارلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ان کی اس ہمدردی،برادرانہ جذبات اور خلوص کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prince charles backs ksa war against terror in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply