وزیر اعظم کناڈا فروری میں ہندوستان کے ایک ہفتہ کے دورے پر آئیں گے

اوٹاوا: کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے آج اعلان کیا کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر 17تا23فروری ہندوستان کے دورے پر رہیں گے۔
اس دورے کے دوران مسٹر ٹروڈیو آگرہ، امرتسر، احمد آباد، ممبئی اور نئی دہلی میں قیام کریں گے ۔ مسٹر ٹروڈیو کا یہ سرکاری دورہ وزیر اعظم ٹروڈیو کو حکومت اور صنعت و حرفت و تجارت مین ہندوستانی رہنماؤں سے رابطہ کرنے اور کناڈا و ہندوستان کے درمیان قریبی اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔
اس دورے کے دوران ٹروڈیو اور مسٹر مودی ہر دو ملکوں کے درمیان قریبی دوستی کا اعادہ کریں گے اور کناڈیائی اور ہندوستانیوں کے لیے اچھے متوسط درجہ کے روزگار پیداکرنے کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister trudeau to travel to india for state visit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply