وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر مالدیپ پہنچ گئے

مالے:مالدیپ کے 52 ویں یو آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے مذاکرات کرنے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ پہنچ گئے۔وزیر اعظم، مالدیپ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران صدر عبد اللہ یامین سے ملاقات کریں گے۔
علاوہ از این مختلف مذاکراتی نشستوں میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی ایک شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز بھی ہیں۔واضح رہے کہ دو سال پہلے مالدیپ کے صدر نے پاکستان کو دو روزہ دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل مالدیپ کے سابق صدر مامون عبد القیوم بھی پاکستان کا سرکاری دورہ کر چکے ہیں۔ مالدیپ اور پاکستان کے مابین دوطرفہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ سارک کو علاقائی تعاون کی ماڈل تنظیم بنانے میں مالدیپ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister nawaz sharif arrives in maldives in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply