لندن میں وزیرا عظم مودی نے اپنی برطانوی ہم منصب تھریسا مئے سے تبادلہ خیال کیا

لندن : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے سے لندن میں ان کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات کی۔ ان دونون رہنماؤں نے ناشتہ کے دوران دو طرفہ رشتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل ہیتھرو ہوائی اڈے سے سینٹ جیمز کورٹ کے تاج ہوٹل کے باہر غیر اقامتی ہندستانیوں نے وزیر اعظم کا زبردست استقبال کیا اور وزیر اعظم نے بھی ان کے درمیان جا کر ان کے خوش آمدید کہنے پر ہاتھ لہرا کر اظہار تشکر کیا۔ہیتھرو ہوائی اڈے پر یو کے کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے مسٹر مودی کا خیر مقدم کیا۔
جانسن نے کہا کہ وہ ہندوستان اور انگلستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے کوافی پرجوش ہیں۔اور وزیر اعظم مسڑمودی کی آمد زبردست اقتصادی فائدوں کے لیے معاون ثابت و مبارک ثابت ہو گی۔
وزیر اعظم اپنے یو کے کے قیام کے دوران بسویشور مجسمہ کی بھی،جس کی انہوں نے 2015میں نقاب کشائی کی تھی، گلپوشی کریں گے۔وزیر اعظم ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ’بھارت کی بات ،سب کے ساتھ‘ پروگرام سے قبل بکنگھم پیلیس میں ملکہ ایلزبتھ دوئم سے نجی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم کا لندن کے سینٹرل ہال ویسٹ منسٹر میں غیر اقامتی ہندوستانیوں سے خطاب کو ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister narendra modi meets british pm theresa may in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply