ترک صدر اردوغان اور روسی صدر پوتین کی ملاقات سے دو طرفہ تعلقات میںکشیدگی دور

ماسکو:روس کے ساحلی شہر سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ پریس کانفرنس میں روسی صدر ابتدا میں تجارت اور سیاحت سمیت ان موضوعات تک ہی محدود رہے جو غیر متنازعہ ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ 2015 میں ترکی کی جانب سے روس کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد اب دونوں ملکوں کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلقات کے مکمل طور پر معمول پر آنے کے بعد اب روس نے ترکی پر عائد تجارتی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس ترکی کے ساتھ ایک بلین ڈالر کا مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ قائم کرنے جا رہا ہے اور سیاحتی مقامات پر سیکیورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی ترکی کی مدد کریں گے۔ترکی کے صدر نے سوچی روانگی سے قبل کہا کہ روس کی طرف سے اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے اور ترک شہریوں کے لیے ویزے کی پابندی ختم کرنے کے معاملات پر بات ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Presidents putin and erdogan hold joint press conference in sochi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment