یورپی یونین کی سرحدوں کا تحفظ آسٹریا اور کروشیا کے مشترکہ مفاد میں ہے: دونوں ملکوں کے صدور متفق

زغریب: کروشیائی صدر محترمہ گرابار کیٹاروویک اور ان کے مہمان آسٹریائی صدر الیکزینڈر وانڈیر بیلین اس پر متفق رہے کہ یورپی یونین کی سرحدوں کا تحفظ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

واضح ہو کہ وانڈیر بیلین کروشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔آسٹریائی صدر کے مطابق آسٹریا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پہلے ہی کروشیا سے بہت تعاون کر رہا ہے اور کروشیا اپنی سرحدوں کی نہایت مستعدی سے حفاظت کر رہا ہے۔

ر گرابار کیٹاروویک نے کہا کہ کروشیا کو امید ہے کہ آسٹریا 26ملکوں پر مشتمل شینگین علاقہ کلب میں اس کی شمولیت کی حمایت کرے گا۔ آسٹریائی صدر نے کہا کہ یورپی یونین میں جنوب مشرقی ممالک کی رکنیت پورے خطہ اور پوری یونین کے مفادمیں ہے نیز خطہ میں امن و استحکام کے لیے ضروری بھی ہے۔

قبل ازیں زغریب میں ایک استقبالیہ تقریب میں آسٹریائی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے وقت مسٹر بیلین کے ساتھ کروشیائی صدر بھی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Presidents of croatia austria meet in zagreb in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply