ولادیمیر پوتن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی

ماسکو:روس میں صدر ولادیمیر پوتن کی پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پوتن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے مقابلے میں کمیونسٹوں اور الٹرا نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کومحض 13، 13 فیصد ووٹ پڑے۔
اتوار کو منعقدہ انتخابات میں ڈالے جا نے والے 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد خبر ہے کہ مسٹرپوتن کی پارٹی کے حق میں 54 فیصد سے زائد ووٹ پڑے ہیں۔ آن لائن میڈیا کے مطابق انتخابات میں اس کامیابی کے بعد ولادیمیر پوتن کے چوتھی مرتبہ صدر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
کل کے انتخابات کے بعد صدر پوٹن نے کہا تھا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کی پارٹی فتح یاب ہو چکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President vladimir putins united russia party wins parliamentary election in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply