امریکی پابندیاں جلد ہی دم توڑ دیں گی:صدر ایران حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک کے مضبوط حالات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی پابندیوں سے بڑھنے والا دباؤ جلد ختم ہو جائے گا۔ بدھ کے روز یہاں ایک کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران نے کہا کہ امریکی پابندیاں اس وقت عروج پر ہیں اور وہ بتدریج کمزور پڑ جائیں گی۔

انہوں نے کہا ایرانی قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمار ے ملک کے خلاف امریکی دباؤ جوبن پر ہے۔اور عملی طور پر اس کی طاقت ختم ہو رہی ہے اور پابندیاں اور دباؤ آج کے بعد سے کم ہوتے ہوتے جلد ہی ختم بھی ہو جائے گا۔

حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ماضی میں لگائی گئیں پابندیوں کے مقابلہ میں زیادہغیر معمولی ناقابل موازنہ بتایا۔اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف جو کچھ کیا ہے وہ اقتصادی دہشت گردی کی مثالوں میں سے ایک ہے۔

صدر روحانی نے ایرانی قوم کے صبر و استقلال اور مزاحمت کی ستائش کی اور کہا کہ ہم متحد اور ایک دوسرے کے ہمدر و غمگسار ہو کر مسائل سے نمٹ سکتے ہیں اور بد خواہوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے مجبور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے زبان سنبھال لی ہے اور اس کے تلخ و ترش جملوں اور الفاظ میں کمی واقع ہو گئی ہے۔نیز اسے احسا ہو گیا ہے کہو ہ راہ راست پر نہیں ہے۔ اور وہ جلد ہی غلط راہ ترک کر کے سیدھے رستے پر آجائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President rouhani us sanctions to deplete soon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.