صدر ایران روحانی جون کے اواخر میں آسٹریا اور سوئزر لینڈ کا دورہ کریں گے

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی اپنے آسٹریا ئی اور سوئس ہم منصبوں کی دعوت پر آسٹریا اور سوئزرلینڈ کے دورے پر جائیں گے ۔

صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ پرویز اسماعیلی نے کہا کہ روحانی کی قیادت میں جون کے اواخر میں ایک سیاسی و اقتصادی وفد بھی جائے گا۔

صدر روحانی کے دو روزہ دورہ کے ایجنڈے میں سوئس صدر ایلین برسیٹ اور سوئزرلینڈ میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات اور مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی معاہدوں پر دستخط کرنا شامل ہے۔برسیٹ سے ملاقات کے بعد روحانی ویانا بھی جائیں گے ۔

آسٹریائی صدر الیکزینڈر وابن ڈر بیلین اور چانسلر سباستئین کورز سے ملاقات کے بعد ایجنڈے میں شامل مختلف دستاویزات پر دستخط کریں گے۔ان دوروں میں صدر کے ہمراہ وزراء کے علاوہ سیاسی و اقتصادی امور کے ماہرین ، کچھ نو صنعتکار اور نجی زمرے کے کچھ اراکین بھی رہیںگے۔

Title: president rouhani to visit switzerland austria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply