صدر ایران حسن روحانی آذر بائیجان کا دورہ کر کے واپس، آزاد تجارت کی تلقین کی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان آزاد تجارت دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک قدم ہے۔
صدر روحانی نے ، جو باکو میں ایران اور آذر بائیجان کے اعلیٰ سطحی وفود کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،کہا کہ شمال جنوب آمد و رفت راہداری جس پر دونوں ممالک رشت آستارا ریلوے پراجکٹ پر عمل آوری کے توسط سے کام کر رہے ہیں بہت سستا ہے ،مزید آرام دہ اور مختصر فاصلہ کا ہے۔
روحانی بدھ کو باکو پہنچے تھے اور آج ہی تہران واپس آئے ہیں۔صدر روحانی اپنے ترکمانی و آذربایئیجانی ہم منصبوں کی دعوت پر ترکمانستان اور آذٓر بائیجان گئے تھے۔
وہ ترکمانستان کے دارالخلافہ اشغابات منگل کو پہنچے تھے اور وہاں انہوں نے ملک کے سینیئر حکام بشمول اپنے ہم منصب قربان قلی بردی محدوف سے ملاقات کی ۔دونوں کے درمیان مذاکرات 12معاہدوں اور یاداشت مفاہمت پر منطبق ہوئے۔ آذر بائیجان میں انہوں نے صدر الہام علییاف اور دیگر سینیئر حکام سے ملاقات کی اور 8معاہدوں پر دستخط کیے۔

Title: president rouhani returns to tehran from baku | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply