ایران امریکہ کی تمام چالوں اور سازشوں کے خلاف ثابت قدمی سے کھڑا ہے:حسن روحانی

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی حکام کو 2015کے جوہری معاہدے کو مسترد کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا اور کہا ہے کہ ایران اس کی تمام چالوں اور سازشوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔حسن روحانی نے منگل کے روز شمال مشرقی شہر تبریز میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، صیہونی اور کئی رجعت پسند عرب ممالک مل کر بھی سازشیں کریں گے تب بھی ایران کی ترقی کو وہ نہٰں روک سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو وائٹ ہاو¿س میں بیٹھے ہیں سن لیں کہ قطع نظر اس امر کہ کہ وہ اپنے عہد پر قائم رہتے ہی یا نہیں حکومت ایران اپنی عظیم ایرانی قوم کی ایماءپر ان ملکوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں اس بات پر اصرارکیا کہ معاہدے کے تحت ایران اپنے واعدوں کا پابند ہے۔ لیکن اس درمیان انتباہ بھی دیا کہ لیکن اگر کوئی ہم،اری قوم اور ملک کو اورف ہمارے معاہدے کو دھوکا دینا چاہتا ہے تو وہ اپنے سنگین نتائج کا اعلان کرے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President rouhani iran to stand against white house plots in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply