امریکہ جوہری معاہدے سے روگردانی کر رہا ہے: ایران

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے امریکہ ایران اور فائیو پلس ون کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے پھر رہا ہے اور معاہدے کے حوالے سے اپنے قول و قرار کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔صدر روحانی نے اپنے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز تبریز میں مشرقی آذر بایجان کے دورے کے اختتام پر کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر یورپ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خوشنودی چاہتا ہے یا انہیں خوش کرنا چاہتا ہے تو ایرانی عوام کی جیب میں ہاتھ ڈالنے ے بجائے اپنے پلے سے خرچ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطہ میں امریکی موجودگی عدم استحکام کی اصل جڑ ہے۔لیکن ایران خطہ کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے۔ حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے میں رتی بھر ترمیم نہیں کرے گا۔دریں اثنا یورپی یونین کے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگھرینی نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ پر عمل آوری ہو رہی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President rouhani iran not to accept any jcpoa change in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply