اوبامہ نے ٹرمپ کے دور اقتدار کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

واشنگٹن :امریکی صدر باراک اوبامہ نے نامزد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے دور اقتدار کو کامیاب بنانے کی خاطر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات ’انتہائی تعمیری اور شاندار‘ رہی۔
منگل کو امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کووائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کی۔ امریکی صدارتی الیکشن کے بعد نو منتخب صدر کی وائٹ ہاؤس میں موجودہ صدر سے ملاقات ایک سیاسی روایت ہے۔ اوبامہ اور ٹرمپ کی پہلی ملاقات تقریبا نوّے منٹ تک جاری رہی، جس میں متعدد موضوعات زیر بحث آئے۔
اس ملاقات کے بعد اوباما نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ٹرمپ کے دور اقتدار کو کامیاب بنانے کی خاطر ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اوباما کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں انتظامی، داخلی اور خارجی معاملات زیر بحث آئے۔
اوبامہ نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی امور کے بارے میں کام کرنے کی خواہش دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President obama assured by trumps commitment white house in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply