حسن روحانی نے اٹامک انرجی ایجنسی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا امریکی درخواست کو مضحکہ خیز بتایا

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کرنے کی امریکی درخواست کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

حسن روحانی نے بدھ کے روز اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان ایران خطہ کو غیر محفوظ بنا نا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے ہمارے ملک کی فضائی پٹی کی خلاف ورزی کی لیکن اس کا انہیں منھ توڑ جواب مل گیا۔

صدر نے گذشتہ ہفتہ جبرالٹر میں یو کے بحریہ کے ذریعہ ضبط کیے جانے والے سوپر ٹینکر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ دشمنوں نے اسپین کی علاقائی آبی گذر گاہ میں ایرانی تیل لے جانے والے سوپر ٹینکر پر غاصبانہ قبضہ کر لیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ خطہ پر قبضہ کیے ہوئے ہیں کیونکہ وہ سمندری علاقہ اسپین کا ہے۔انہوں نے یو کے کو بھی عدم تحفظ کی صورت حال پیدا کرنے والا بتاتے ہوئے انتباہ دیا کہ اس کے نتائیج بھگتنا ہوں گے۔

بعد ازاں صدر نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی امریکہ کی اپیل کو مضحکہ خیز اور فضول بتایا ۔انہوں نے کہا کہ ایران کو یورینیم افزودگی سے روکنے والے یہ نہیں بتاتے کہ ایران کو یورینیم کیوں افزودہ نہیں کرنا چاہئے۔ وہ صرف یہی کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے یا ایران کا یورینیم مقوی بنانا غلط ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President mocks us request to convene iaea board of governors in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.