صدر رام ناتھ کووند نے ماریشس میں عالمی ہندی سکریٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کیا

پورٹ لوئس: ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے اپنے دورہ ماریشس کے تیسرے روز ماریشس میں عالمی ہندی سکریٹریٹ بلڈنگ کا افتتاح کیا۔انہوں نے ورلڈ ہندی سیکریٹریٹ کالوگو جاری کرنے ،ڈیجیٹل تدریسی پروگرام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سوشل ہاؤسنگ پراجکٹ اور ایک بڑے ای این ٹی اسپتال کے سنگہائے بنیاد بھی رکھے ۔
یہ دونوں ادارے ہندوستانی امداد سے تعمیر کیے جارہے ہیں۔بعد ازاں صدر نے اپنے اعزاز میں ہندوستانی ہائی کمشنر کی جانب سے دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔
وہ ماریشس کا دورہ مکمل کر کے جمعرات کو دو ملکی دورہ کے دوسرے اور آخری مرحلہ کے لیے مدغاسکر روانہ ہوجائیںگے ۔مدغاسکر جانے والے وہ پہلے ہندوستانی صدر ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President kovind inaugurates world hindi secretariat building in mauritius in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply