ایران کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے والوں کو حسن روحانی کا انتباہ

انقرہ:ایران کے صدر حسن روحانی نے انتباہ دیا ہے کہ جو لوگ ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ استعمال کر رہے ہیں وہ کف افسوس ملیں گے۔انہون نے مزید کہا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ کی صورتحال پیدا کرنے والوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر مسٹر روحانی نے کہا کہ ان کے ملک پر جنگ تھوپنے کی کوشش پر وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
مسٹر روحانی 1979کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر قومی دارالسلطنت تہران میں ایک تقریب سے جس میں لاکھوں افراد موجود تھے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطہ کی چند اہم شخصیات کے علاوہ امریکہ ایران کو دھمکی دے رہا ہے۔
ان لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے ایران کے ساتھ دھمکی کی زبان نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

Title: president hassan rouhani warns against using threatening language on iran in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply