اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات میں شامل ہونے کی پھر دعوت دی

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دعوت دی ہے کہ ملک کے جس حصہ میں چاہیں مذاکرات میں حصہ لے سکتے ہیں۔صدر کے دفتر اے آر جی پیلیس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی نے امن مذاکرات کے لیے حکومت کی پیش کش کا اعادہ کیا ہے۔

اشرف غنی نے یہ پیش کش افغان اعلیٰ امن کونسل اور افغان علماءکونسل کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ میل ملاپ کے مثبت امکانات ہیں اور اس پر زور دیا کہ مزید کوششیں کی جائیں کیونکہ امن عمل کے لیے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے ہے۔

صدر غنی نے سیز فائر پر بہتر انداز میں عمل آوری کا خیرمقدم کیااور کہا کہ عوام کو مستقبل کے حوالے سے کامل اعتماد ہے۔صد ر غنی نے کہا کہ علمائے دین اور مفتیان کرام کے فتوؤں اور فرمان پر ماہ رمضان کے احترام میں جنگ بندی کی گئی تھی۔

انہون نے کہا کہ 27ویں رمضان سے عید کی تعطیلات کے لیے جو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا اس سے لوگوں میں خوشی و امید کی لہر دوڑ پڑی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President ghani invites taliban to participate in peace negotiations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply