اوباما نے الوداعی خطاب میں عہد صدارت کو اپنی زندگی کا شاندار و یادگار دور بتایا

شکاگو:امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے آخری بار ”یس وی کین“کہتے ہوئے کل رات اپنی الوداعی تقریر میں شہریوں سے امریکہ کے اقدار کے تئیں کھڑے رہنے اور تعصب کو مسترد کرنے کی اپیل کی۔ مسٹر اوباما نے اس جذباتی تقریر میں اپنے رشتہ داروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے صدر کے عہدے کے اپنے دور حکومت کو اپنی زندگی کا ایسا دور بتایا ہے جس پروہ ہمیشہ نازاں رہیں گے۔مسٹر اوباما نے ملک سے لوگوں کےلئے ترقی کرنے والا نظریہ اختیار کرنے اور نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخابات کے دوران انتخابی مہم میں تشہیرکردہ چند پالیسیوں کو مسترد کرنے کی بھی اپیل کی۔
مسٹر اوباما نے شکاگو میں 18ہزار لوگوں کے بہت بڑے ہجوم کے سامنے دی گئی اپنی تقریر میں کہا،”ایک شہری کے طورپر اس بات کو یاد رکھتے ہوئے کہ ہم کون ہیں،ہمیں ہمارے اقدار کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والی طاقتوں سے دوری قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔“ آٓٓئندہ 20جنوری سے امریکہ کے نئے صدر کے طورپر اپنا مدت کار شروع کرنے والے مسٹر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ امریکہ عارضی طورپر مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ روکے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرائے جائے گی۔مسٹر ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی پر ہوئے عالمی معاہدے اور براک اوباما کے کثیر جہتی صحت سدھار قانون کو ردکرنے کی بات کہی تھی۔ مسٹر اوباما نے اپنی تقریر میں مسٹر ٹرمپ کی جانب واضح اشارہ کرتے ہوئے کہا،”میں امریکی مسلمانوں کے تئیں تعصبانہ نظریے کو خارج کرتا ہوں۔
ان کے اس بیان کے بعد پورا آڈیٹوریم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ امریکہ میں صدیوں سے چلی آ رہی نسل پرستی کی غیر انسانی سوچ کو تبدیل کرنے اور اس سے متاثر لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی لاکھوں لوگوں کی بے حد امیدوں کے درمیان صدر کے طور پر منتخب ہونے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرح کا ناممکن ہدف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ہمارے معاشرے میں نسل پرستی موجود ہے اور یہ ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے والی قوتوں میں سے ایک ہے۔ مسٹر اوباما نے کہا، ”وہ اب بھی اس کے لئے پرامید ہیں اور یہ اعتماد ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوان نسل ایسا کر سکتی ہے۔
جی ہاں، ہم کر سکتے ہیں، جی ہاں، ہم نے ایسا کر دکھایا۔“ اس موقع پر ان کی اہلیہ مشیل اوباما، نائب صدر جو بیڈین، ان کی اہلیہ جِل بیڈین اور وائٹ ہاؤس کے کئی موجودہ اور سابق ملازم موجود تھے۔ مسٹر اوباما نے جذباتی ہونے کے بعد آنسو صاف کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ دیکھ کر ان کی بیٹی اور بیوی مشیل کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اوباما نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی وجہ سے اچھے صدر بن سکے۔ مسٹر اوباما اپنی چھوٹی بیٹی ساشا کی اسکول کی تعلیم ختم ہونے تک اگلے دو سال کے دوران واشنگٹن میں ہی رہیں گے۔ مسٹر اوباما کی الوداعی تقریر کے دوران ساشا آڈیٹوریم میں موجود نہیں تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President barack obama gives farewell speech in chicago in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply