حرمین شریفین میں جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ

جدہ:مقتول سعودی صحافی و واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس جمال خاشق جی کو حرمین شریفین میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔بعد نماز جمعہ مکہ میں حرم شریف میں اور دوسری نماز جنازہ مدینہ میں مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ ادا کرنے سے ایک روز قبل ہی سعودی عرب کے استغاثہ نے کہا کہ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل میں ملزم بنائے گئے 11میں سے5کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

استغاثہ نے یہ بھی کہا کہ اس قتل میں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان ملوث نہیں ہیں۔اسی دوران سعودی عرب کے سفیر متعین امریکہ شہزاادہ خالد بن سلمان نے امریکی حکومت کے اس دعوے کی تردید کی کہ انہوں نے جمال خاشقجی کو استنبول جانے کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نہ تو انہوں نے خاشقجی کو بھی فون کیا اور نہ ہی انہیں کسی بھی کام کے لیے ترکی جانا تجویز کیا۔ شہزادہ خالد نے کہا کہ میں امریکی حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے دعوے کے حوالے سے دستیاب معلومات منظر عام پر لائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prayers performed for jamal khashoggi in makkah and madinah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment