صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کٹھمنڈو کے پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی

کھٹمنڈو: نیپال کے تین دن کے دورے پر کل یہاں پہنچے صدر پرنب مکھرجی نے آج صبح پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی۔ پوجا کے دوران روئی کے ایک لاکھ چراغ روشن کئے گئے۔ مسٹر مکھرجی کا استقبال مندر میں اہم مشرقی دروازے پر 108 ہندو لڑکوں نے منتروں کا جاپ کر کے کیا۔ صدر کے مندر میں پوجا کے پروگرام کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل گذشتہ روز یہاں پہنچنے پر مسٹر مکھرجی کاشاندار استقبال کیا گیا تھا۔ تربھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے ان کا استقبال کیا تھا۔ اس موقع پر نیپال فوج کی ٹکڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر دیا۔ ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ مسٹر مکھرجی اپنی نیپالی ہم منصب کی دعوت پر 36 رکنی ٹیم کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔ انہوں نے بعد میں محترمہ بھنڈاری کی سرکاری رہائش گاہ ‘شیتل نواس’ پر ان سے ملاقات کی۔
مسٹر مکھرجی جمعہ کو جنک پور اور پوکھرا کا دورہ کریں گے۔ صدر کو کھٹمنڈو یونیورسٹی میں اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ مسٹر مکھرجی نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ کے جمعہ کو عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ جنک پور کے جانکی مندر میں بھی پوجا کریں گے۔گزشتہ 18 برسوں میں کسی ہندوستانی صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pranab mukherjee performs special puja at pashupatinath temple in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply